عمران خان کی حکومت وہی لوگ ختم کرسکتے جنہوں نے مسلط کیا، حافظ حمداللہ
کوئٹہ :جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سرزمین اقصی کو لہولہاں کرنے والے یہودی دنیا کے امن سلامتی کے دشمن اور مظلوم انسانیت کے خونخوار قاتل ہیں دنیا اسرائیلی مظالم پر آنکھیں بند کرنے کی بجائے کردار ادا کریں خطے میں خون ریزی روکنے اور قیام امن کیلئے اسرائیل فلسطین مسئلے کا حل انتہائی ضروری ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ جامعہ فاروقیہ کلی شریف آباد تحصیل سنجاوی ضلع زیارت میں منعقدہ جلسہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے صوبائی نائب امیر مولانا مفتی فضل غفور مولانا حافظ عبد الباقی مولانا غلام محمد اخندزادہ حافظ محمد رسول اور دیگر علمائے کرام نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنے کا اختیار عمران خان کے پاس ہے نہ جہانگیر ترین حکومت وہی لوگ ختم کر سکتے ہیں جنہوں نے انہیں قوم پر مسلط کیاشوپیس حکمرانوں کی حیثیت روئی کے پتلو سے زیادہ کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں شعائر اسلام کا مذاق اڑایا جارہا ہے فیشن اور ثقافت کے نام پر فحاشی و عریانی کا فروغ افسوسناک ہے ریاست اور ریاستی مشینری قادیانیوں کے لیے راہ ہموار کرنے کی کوشش نہ کرے بیرونی باداروں کو خوش کرنے کے لئے ملک کے اسلامی تشخص کا سودا نہیں کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویداروں نے ناموس رسالت کے مرتکب گستاخان رسول کو پروٹوکول میں یورپ رخصت کیا۔


