مراکزصحت میں بلاتعطل ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،ایچ ڈی پی

کوئٹہ :ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبے کے صحت کے مراکز کوئٹہ کے ہسپتالوں اور ویکسین سنٹروں میں کرونا ویکسین کی ضرورت کے مطابق فراہمی اور عوام کو بلاتعطل ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مختلف ہسپتالوں میں عملہ انتہائی جانفشانی اور زمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیکر عوام کو کرونا ویکسین لگارہے ہیں جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرکے انکی خدمات کو ناقابل فراموش سمجھتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ بینظیر بھٹو شہید ہسپتال، علمدار روڈ مری آباد بی ایچ یو ہزارہ ٹاون میں عملہ فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں بینظیر شہید ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر نورقاضی کی زاتی دلچسپی ڈاکٹر ملغانی صاحب اور انکے ٹیم کی خصوصی توجہ کے باعث عوام میں کرونا کی ویکسین لگانے کا شعور پیدا ہورہا ہے جس مقدار کے ساتھ ویکسینیشن کی جارہی ہے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہسپتال اور دیگر ویکسین کے مراکز کو اسی تعداد اور ضرورت کے مطابق ویکسین کی فراہمی جاری رکھی جائے بیان میں ہسپتال انتظامیہ اور ویکسینیشن ٹیم کو ہرممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے انکے خدمات کی تعریف کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں