بلوچستان:دو سالہ پبلک ہیلتھ ماسٹر ڈگری کے لئے 33 ڈاکٹرز کا انتخاب
کوئٹہ:پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہلی بار سرکاری سطح پر دو سالہ پبلک ہیلتھ ماسٹر ڈگری کے لئے صوبے بھر سے 33 ڈاکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے جنہیں انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی بھجوایا جائے گا اس منصوبے پر گزشتہ ایک سال سے کام جاری تھا اور الحمداللہ ہماری کوششیں کامیاب رہیں اپنے ایک ٹوئٹ میں پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کئیر فیسلیٹیز کو بہتر بنانے کے لیے تربیت یافتہ افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور طبی تعلیم و تحقیق کے شعبے کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لئے صوبائی حکومت پوری تندہی سے اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں وسیع المدتی منصوبوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے دو سالہ پبلک ہیلتھ ماسٹر ڈگری کے لئے گزشتہ ایک سال سے ہم کوششیں جاری رکھے ہوئے تھے اور الحمداللہ ہماری جدوجہد کامیاب گئی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی سے تمام تر امور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پہلے مرحلے میں اس ماسٹر ڈگری کے لئے صوبے کے ہر ضلع سے ایک ڈاکٹر کا انتخاب کیا جائے گا پبلک ہیلتھ ماسٹر ڈگری ہولڈرز کی شمولیت بلوچستان میں ہیلتھ ریفارمز کا تسلسل ثابت ہو گئی اور دیہی سطح پر صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئے گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے ویڑن کے مطابق بلوچستان میں ہر سطح پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت پوری تندہی سے اقدامات اٹھارہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہورہے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پبلک ہیلتھ ماسٹر ڈگری کے لئے جہد مسلسل پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل ڈاکٹر امین خان مندوخیل کی مسلسل کاوشوں اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔


