خضدار،سیاحوں سے بھتہ لینے والے 3ملزمان گرفتار

خضدار (نمائندہ خصوصی) تفریحی مقام پیر ابراہیم اور اوزانو میں سیاحوں سے بھتہ لیتے مجرمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، تین ملزمان کو لیویز فورس کرخ نے حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل کرخ میں واقع تفریحی مقام پیر ابراہیم اور اوزانو کے سیاحوں سے بھتہ لیتے ہوئے تین ملزمان گرفتار ہوگئے۔ گزشتہ روز خضدار انتظامیہ کو یہ اطلاع ملی تھی کہ کچھ افراد پیر ابراھیم کے راستے پر اپنا ناکہ لگا کر باہر کے سیاحوں سے بھتہ لیتے ہیں جس پرڈپٹی کمشنر خضدار نے نوٹس لیکر لیویز کو کارروائی کا حکم دیاتھا۔ لیویز انچارج کرخ جمعہ خان رند کی سربراہی میں لیویز ٹیم بھیس بدل کر اچانک چھاپہ مارا تو بھتہ خوری میں ملوث تین ملزم محمد عرف ناگ، گلزاراحمد، نصیر احمد سکنہ پیر ابراہیم کرخ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ جنہیں لیویز فورس نے گرفتار کرلیا

اپنا تبصرہ بھیجیں