شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ہو گئے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سیاسی محاذ پر خاموشی سے متحرک ہو گئے، شہباز شریف اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس لانے اوراپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں لانے کے لیے سرگرم ہو گئے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف کے چارہ سدہ کے دورے میں بیگم نسیم ولی کی وفات پر اے این پی کی قیادت سے اظہار تعزیت کے ساتھ اس کی پی ڈی ایم میں واپسی کے لئے کاوشوں کی منصوبہ بندی بھی کی گئی۔شہباز شریف پی ڈی ایم کے آئندہ سربراہی اجلاس سے قبل اے این پی کے گلے شکوے ختم کرنے کے لئے پر امید ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں