مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منسوخ، احاطہ عدالت سے گرفتار

ایبٹ آباد : مفتی کفایت اللّٰہ کی ضمانت منسوخ ہونے پر عد الت کے احا طے سے گرفتار کرکے پانچ روزہ ریمانڈ پرسی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا، کیس کی آئندہ سماعت 24مئی کو ہوگی۔ذ رائع کے مطابق تھری ایم پی او کے تحت مفتی کفایت اللہ کو گرفتار ی کے بعد ضمانت پر رہائی ملی تھی، انھیں گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پرانسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج جسٹس مختیار خان نے دلا ئل سننے کے بعد جے یوآئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی، عد الت کے احاطے سے گرفتاری کے بعد انھیں سی ٹی ڈی ہزارہ کو پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پر حو الے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں