بلوچستان:95افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

کوئٹہ: بلوچستان میں 95افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد24318ہوگئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بلوچستان میں 1377افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے11اضلاع سے95افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 430افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.89فیصد رہی کوئٹہ میں 68،قلعہ سیف اللہ میں 6،مستونگ،جھل مگسی میں 4،4،نصیرآباد میں 3،کیچ،چاغی،جعفرآباد،خاران میں 2،2،سبی،پنجگور میں ایک ایک شخص میں میں کورونا وائرس کی تشیخص ہوئی جس کے بعد ابتک کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد24318ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 151افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 23025ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے1023فعال مریض ہیں جن میں سے 21ہائی اور 2لو آکسیجن فلو پر زیر علاج ہیں جبکہ صوبے میں کورونا وائرس سے 270اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں