بلوچستان ہائیکورٹ،سی پیک اتھارٹی کیخلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار
کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے سی پیک اتھارٹی کی معیاد ختم ہونے کے باوجود کام کرنے کے خلاف دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے، جمعرات کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس کامران ملا خیل نے پاکستان بار کونسل کے رکن منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ کی جانب سے سی پیک اتھارٹی اور چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کا آرڈیننس زائد المعیاد ہونے کے باوجود کام کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے منظورکر لیا اور فریقین کو نوٹیسز جاری کر دیئے کیس کی آئندہ سماعت 3 جون کو ہوگی
Load/Hide Comments


