جہانگیر ترین گروپ کا وفد بزدار سے ملاقات کیلئے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گیا
لاہور: تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا نامزد گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کے لیے ایوان وزیراعلیٰ پہنچ گیا۔
میڈیا کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیالم اجمل چیمہ، عون چوہدری، نذیر چوہان اور زورا وڑائچ بھی وفد میں شامل ہیں۔
جہانگیر ترین گروپ کا وفد وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ترین گروپ کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔
گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے اس لیے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا۔
واضح رہےکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ان کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی تھی۔


