30 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 30 سال کی عمر کے افراد کے لیے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان مین وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال کے افراد کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جب کہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں