نفیسہ شاہ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل واپس لے لیا
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے صحافیوں کے تحفظ سے متعلق بل واپس لے لیا۔ جمعہ کو اجلاس کے دران نفیسہ شاہ نے وزیر انسانی حقوق کو نشانے پر رکھ لیا اور کہاکہ دو ہزار بارہ سے ایک قانون صحافیوں سے متعلق زیر التواء ہے،ایک طرف معاشی قتل دوسری جانب صحافیوں پر حملے ہو رہے ہیں،وزیر صاحبہ نے مجھ پر الزام لگایا جسکی مذمت کی گئی،آزادی اظہار کی آزادی اور تحفظ دینا مشترکہ زمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ ممبر بل واپس لیتی ہوں،وزیر صاحبہ کی کارکردگی کا پول ضرور کھولوں گی۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا
Load/Hide Comments


