قدوس بزنجو کورونا وائرس سے صحت یاب،جلد کوئٹہ پہنچیں گے
کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے آئندہ چند روز میں کوئٹہ پہنچیں گے تفصیلات کے مطابق اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو عید الفطر سے قبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے کراچی میں اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا تھا جسکی وجہ سے انہوں نے حب میں عید پر بھی مصروفیات ترک کردی تھیں گزشتہ روز انکا دوبارہ کوروناوائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے جس کے بعد وہ آئندہ چند روز میں کوئٹہ پہنچیں گے
Load/Hide Comments


