منجھوشوری: دوگرہوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق 10افراد زخمی

تمبو :منجھوشوری کے بازار میں ایک ہی قبائل کے دو گروپوں میں جھگڑا ایک شخص قتل 10افراد زخمی پولیس کے مطابق منجھوشوری کے بازار میں لہڑی قبائل کے دو گروپوں میں لین دین کے معاملے پر جھگڑا اور فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں فضل محمد جانبحق اور دس افراد عیدمحمد،حاکم علی،الطاف،شبیر احمد،حاجی اعتبار،خان محمد،جان محمد،صادق،مقیم اور امان اللہ،زخمی ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش اور زخمیوں کو فوری طور ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی پولیس نے شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں