دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے چمن میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چمن شہر میں سیاسی جماعت کے جلسے کے موقع پر دہشت گرد بم دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے صوبے کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے ایک مشتر کہ بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے اور دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام میں ناکام ہوچکی ہے،گزشتہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات سلیکٹڈحکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ دھماکے میں شہید افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں