ملا برکت پر حملہ، دہشتگرد کارروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرمالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملا برکت بلوچ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو بلوچستان کے سیاسی و جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کے نظریاتی و فکری رہنماوں اور کارکنوں کو اوچھے ہتھکنڈوں اور دھشت گرد کارروائیوں سے مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کیچ کے تمام سیاسی پروگرام شیڈول کے مطابق ہونگے انھوں نے کھاکہ ضلع کیچ اور تربت میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کی تیاری زور و شور سے جاری ہیں سیاسی کارکن و پارٹی رہنما سیاسی جمہوری عمل میں بھرپور اپنا حصہ ادا کررے ہیں واجہ ملا برکت بلوچ پر حملہ نیشنل پارٹی کے سیاسی عمل کو متاثر کرنے کی ایک کوشش تھی جو اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ناکام ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں