فلسطینی تجزیہ نگار نے عمران خان کو موجودہ دور کا ارطغرل قرار دیدیا

غزہ:فلسطینی تجزیہ نگار نے وزیر اعظم عمران خان کو اس دور کا ارطغرل اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو صدام حسین قرار دے دیا۔سوشل میڈیا پر فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ کی ایک مارننگ شو کے دوران بات کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینے پر پاکستانی وزیراعظم اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں کو سراہا ہے۔ایک نجی نیوز چینل کے مارننگ شو میں آن لائن بات کرتے ہوئے فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے وزیراعظم کی بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا اور انسانیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف وزیراعظم کے بیانیہ کوسراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں