نائیجیریا، مسلح افراد کے حملے میں 7 دیہاتی ہلاک

لاگوس:نائیجیریا کی شمال وسطی ریاست پلیٹؤ میں نامعلوم مسلح افراد کے گروہ نے ایک گاں پر حملہ کر کے 7 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔پلیٹؤ میں پولیس کے ایک ترجمان گبریئل ابھا نے پیر کے روز ریاست کے دارالحکومت "جوس "سے جاری کیے جانیوالے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز شب 8 بجے(رات 12 بجے پاکستانی وقت) پولیس کو ایک امدادی کال موصول ہوئی جس میں جنوبی جوس بلدیاتی علاقے کے ڈونگ گاں میں مسلح افراد کے حملے کی اطلاع دی گئی، جس میں 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں