موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا،حاجی علی مدد جتک

اوستہ محمد:صدر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک سے جتک ہاس کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر میر محمد امین عمرانی میر عنایت اللہ عمرانی پی ایس ایف بلوچستان کے سیکریٹری جنرل اول آفتاب احمد عمرانی نے ملاقات کی اس موقع پر صوبائی صدر بلوچستان حاجی میر علی مدد جتک نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی کرپشن کے سوا کچھ نہیں دیا عوام مہنگائی کی وجہ سے خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں لیکن موجودہ حکمران کے دعوے فوٹو سیشن تک محدود ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی میگا پروجیکٹس پر کام نہیں کیا گیا صرف اور صرف موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی بے روزگاری کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور وہ بہت جلد گھروں کو جانے والے ہیں حکمرانوں نے عوام پر ٹیکس لگا کر ہر روز مہنگائی کو بڑھاوا دے رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی ملکی بقا سالمیت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی پارٹی کے ورکرز پارٹی کی جان ہوتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈے کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو کے ویژن سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے پاکستان پیپلز پارٹی شہدا کی پارٹی ہے اس موقع پر سیاسی صورتحال اور پارٹی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں