جوبائیڈن سے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے لواحقین کی ملاقات، پولیس اصلاحات جلد کرنے پر زور

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے لواحقین سے ملاقات کی ہے، بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے پولیس اصلاحات کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کے برسی کے موقع پر ان کے خاندان سے ملاقات کی، صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ نسل پرستی نے ہمیں ایک دوسرے سے الگ کر دیا ہے۔

جارج فیملی نے پولیس اصلاحات کا بل جلد پاس کرنے پرزور دیا ہے۔ صدر سے ملاقات کرنیوالوں میں جارج فلائیڈ کی کمسن بیٹی بھی شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں