شاہرگ، اغواء ہونے والے 4کانکنوں میں سے 2کو قتل کردیاگیا

کوئٹہ:شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے اغواء کے بعد 2کانکنوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو شاہرگ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2کانکنوں کو اغواء کرلیا جنہیں بعد ازاں فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں