قاسم خان سوری کی ناصر سلیمان سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے وائس چیئرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل ناصر سلیمان نے ڈپٹی اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت مختلف فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کے باعث مالی سال 20-21میں پاکستان کی جی ڈی پی نمو کا تخمینہ 3.94فیصد ہے زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے میں رواں سال کے دوران 2.77فیصد، 3.57فیصد، اور 4.43فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ فی کس آمدنی سنہ 2019-20میں 1361ڈالر سے 13.4فیصد بڑھ کر 2020-21میں 1543ڈالر ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں بہت بڑی تبدیلی ہے اس سے پہلے کی حکومتوں نے صحت سے متعلق عوامی مسائل پر کبھی توجہ نہیں دی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وفاقی حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں ہونے والی کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار 263ارب ڈالر سے بڑھ کر 296ارب ڈالر ہوگئی، ایک سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار میں 33ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جو کسی بھی سال میں سب سے زیادہ ہے مارچ میں برآمدات تین ارب 20کروڑ ڈالر، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت گزشتہ سال ایک کروڑ 50لاکھ گھرانوں میں 12ہزار روپے فی خاندان رقوم تقسیم کی گئیں جس کا مطلب ہے کہ دس کرڑ سے زائد افراد یا ملک کی آدھی آبادی کی مالی معاونت کی گئی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اس موقع پر پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے تحت چار اقتصادی زونز پر کام جاری ہے اور 14لاکھ نوکریاں پیدا ہوں گی، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی سے مقامی آبادی کو دو لاکھ، رشکئی اقتصادی زون سے ایک لاکھ، بوستان اقتصادی زون سے 55ہزار اور دھابیجی اقتصادی زون میں 80ہزار روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل ناصر سلیمان نے کہا کہ کورونا کے باوجود اس سال پنجاب میں ریکارڈ فصلیں ہوئی ہیں اور گندم کی ریکارڈ فصل سے کسانوں کو اس سال اچھی رقوم ملنہ ہیں فلاحی کاموں میں صحت انصاف کارڈ حکومت وقت کی بہت بڑی تبدیلی ہے اور عوام اس سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ناصر سلیمان نے کہا کہ کسان کارڈ پنجاب حکومت کا کسانوں کی مدد کے لیے ایک بڑا اقدام ہے انہوں نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی خدمات کو سراہا۔


