جرمن طبی ماہرین کا بچوں کی کورونا ویکسینیشن سے انتباہ

برلن:جرمنی کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ویکسینیشن اجلاس کے بعد سیاسی اور معاشرتی دباؤکے نتیجے میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے صدر کلاس رائنہارڈٹ نے والدین کو اپنے بچوں کو کووڈ انیس ویکسین لگوانے سے خبردار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رائنہارڈٹ نے کہاکہ بچوں اور نوعمر افراد کو کورونا ویکسین لگانے کے فوائد اور نقصانات سے متعلق فی الحال اعداد وشمار ناکافی ہیں اس لیے ویکسین لگانے کی ہدایت جاری نہیں کی جاسکتی۔ یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی ای ایم اے کی جانب سے بارہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لیے بائیو این ٹیک فائزر کی ویکسین کی منظوری کے بارے میں مشاورت کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں