ماشکیل، گاڑی چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار
ماشکیل،اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمن لونی کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے چور کو گاڑی چوری کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا بعد ازاں چور کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل نے کہا کہ ماشکیل جیسے پر امن علاقے کے ماحول کو کسی صورت بھی خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے لیویز فورس کے نوجوانوں نے آج بروقت کارروائی کرتے ہوئے چور کو گاڑی چوری کرتے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے انہوں نے آج کے کارروائی کے حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس کے نوجوان آئندہ بھی ایسی کاروائیاں جاری و ساری رکھیں گے
Load/Hide Comments