کوئٹہ میں پولیس افسران کے رکشے چلنے لگے

کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام دراصل وجوہات ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس اور افسران کے بغیر نمبر پلیٹ چلنے والے رکشے ہیں جبکہ کابلی گاریوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کی بھر مار کوئی پوچھنے والا نہیں ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ کوئٹہ شہر کے بیشتر رکشے بغیر نمبر پلیٹ کے چلتے ہیں جو ٹریفک پولیس افسران اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کی ملکیت ہیں پکڑنے پر پولیس اہلکار پیٹی بھائی کی خاطر چھوڑ دیتے ہیں جسکی وجہ سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے حالانکہ سکول ابھی تک بند ہے اس کے باوجود ٹریفک جام کے اصل سبب ہی بغیر نمبر پلیٹ کے رکشے ہیں اسی طرح کالے شیشوں اور کابلی گاڑیوں کی بھر مار ہے پکڑے جانے پر اداروں کے کارڈ دیکھا کر جان چھڑاتے ہیں حکام بالا کوئٹہ شہر کے پولیس افسران کے بغیر کاغذات رکشوں کے خلا ف آپریشن کیے اور کابلی اور کالے شیشوں والی گاریوں کے خلاف بھی بلا اختیار کارروائی یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں