سعید بلوچ کے گھر پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں، سراج الحق
کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاکہ بلوچستان میں حقوق کے حصول اور ناانصافی کیلئے آوازاُٹھانے پر پولیس تشدد،انتظامیہ کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے۔پولیس کو اپنا رویہ وانداز ہر صورت ٹھیک کرنا ہوگا جماعت اسلامی عوامی مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگی پولیس وانتظامیہ کے آفسیرزواعلیٰ حکام اپنی اصلاح کریں بصورت دیگر ہر جگہ عوام ان کا گھیراؤ کریں گے سعید بلوچ،صاحبزادہ وبھتیجے کی گرفتاری،تشدد،گھر میں پولیس گردی کی مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے امیر جماعت اسلامی بلو چستان مولانا عبدالحق ہاشمی سے فون پر بلوچستان کے حالات،مسائل،تنظیمی صورتحال پرگفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں پولیس وانتظامیہ عوام کے خادم ہے اس سے یہی رویہ اپنانا ہوگاعوامی اجتماعی سلگتے مسائل وزیادتیوں پراحتجاج کرنا جماعت اسلامی کا حق ہے مگر بجائے مسائل کو حل کرنے،عوامی اعتماد حاصل کرنے الٹا انہی سیاسی ورکرزکے خلاف ایف آئی آردرج کرنا، گرفتاری اور گھر کے اندرجاکر بچوں کے خواتین کے سامنے ان معصوم ذمہ داران پر تشددکہاں کا قانون ہے کہ عوام میں رد عمل واحساس محرومی پیدا کرنے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔جماعت اسلامی اس قسم کی ریاستی زیادتی،ناانصافی،جبر وغنڈہ گردی کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کرتی رہیگی۔بلوچستان کے عوام کو ان کا جائزآئینی قانونی حقوق دینے کے بجائے ان پر تشدد کرکے ان کے جذبات کوغلط رُخ دیکر ان میں احساس محرومی وردعمل پیداکرکے تشددپر اکسانا کہاں کا انصاف ہے بلوچستان کو ہر صورت حقوق دینا ہوگا ملک کے بجلی کا دس سے پندرہ فیصد استعمال کرنے والوں پربجلی بند کرکے انہیں احتجاج کا حق بھی نہ دینا بدترین ظلم ہے جماعت اسلامی ہی بلوچستان کو معاشی آئینی حقوق دیگی بدعنوانی کا خاتمہ کرکے اسلامی جمہوری حکومت قائم کرکے ملک کو اسلامی اوربلوچستان کو خوشحال بنائیں گے تاکہ لٹیروں کو قرارواقعی سزاملیں اور بلوچستان کے وسائل یہاں کے عوام پر خرچ ہوبلوچستان کی محرومیوں میں وفاق کیساتھ صوبائی حکومتیں بھی شامل ہیں پولیس سیکورٹی فورسزکا عوام سے رویہ مناسب نہیں انہیں رویہ تبدیل کرکے عوام کا خادم بنناہوگا۔


