پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کی جدید اور مطلوبہ مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی، ایچ ای سی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں ڈیجیٹل خلا کو کم کرنے کے لیے "ACT AI” کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ اہم پروگرام ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC)، وزیرِاعظم یوتھ پروگرام (PMYP) اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) کے باہمی اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہر بیچ میں 6 ہزار سے زائد طلبہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کی جدید اور مطلوبہ مہارتوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ مطلوبہ کورس 8 ہفتوں پر مشتمل ہوگا، حکام کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ "ACT AI” نہ صرف طلبہ کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا بلکہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے کو بھی مزید مضبوط بنائے گا۔
Load/Hide Comments


