امریکہ:کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

امریکہ میں دو افراد کو کورونا وائرس پھیلانے کی دھمکی دینے پر دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے کورونا وائرس کو ایک ‘حیاتیاتی اسلحہ’ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے جھوٹ پر پانچ سال تک کی قید ہوسکتی ہے۔پہلے معاملے میں فلوریڈا کے ایک شخص پر مارچ میں گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہوتے وقت پولیس اہلکاروں پر کھانسنے اور تھوکنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔عدالتی دستاویزات کے مطابق 31 سالہ شخص نے ایک اہلکار سے کہا: ‘مجھے کورونا ہے۔’ بعد میں اس شخص کا نتیجہ منفی آیا۔اسی طرح ٹیکساس میں ایک شخص پر بھی ایسا ہی مقدمہ قائم کیا گیا ہے کیونکہ اس نے فیس بک پر جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سان انتونیو شہر کی سپرمارکیٹس میں کورونا وائرس پھیلانے کے لیے ایک شخص کو رقم ادا کی تھی۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک امریکہ میں 14 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں