ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا،چینی سفیر

اسلام آباد:پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا، اس پراجیکٹ سے پاک چین دوستی کو استحکام ملے گا۔بدھ کو وزیر ریلوے اعظم سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر پاک چین تعلقات اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے کے جلد از جلد آغاز پر اتفاق ہوا۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاک چین دوستی کو استحکام ملے گا۔ ایم ایل ون پاکستان ریلویز اور معیشت کے لیے بھی اہمیت کاحامل ہے، ایم ایل ون سے پاکستان ریلوے کا نقشہ بدل جائے گا۔دریں اثنا وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر خرچ آئے گا، ایم ایل ون میں تعاون پر چین کے شکرگزار ہیں، ایم ایل ون کا کام پشاور تا کراچی چاروں صوبوں میں ہوگا، ایم ایل ون کی تعمیر میں چینی اور پاکستانی لیبر کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں