حکومت بلوچستان الاؤنس اور دیگر مطالبات کے عدالتی فیصلے کا احترام کرے، بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکر گرینڈ الائنس
کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکر گرینڈ الائنس کے مرکزی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے باوجود حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الاونس کے حوالے سے عدالت عالیہ کی جانب سے دی گی مدت اپنے اختتام کو ہے مگر حکومتی سرد مہری برقرار ہے۔ 25 فیصد الاونس کو جام حکومت کا اپنی ضد اور انا کا مسئلہ بنا کر بلوچستان کے ملازمین کو محروم رکھنا ناقابل فہم اور افسوسناک ہے حالانکہ وفاقی حکومت کے بعد اب 3 جون کو پنجاب حکومت نے کابینہ اجلاس میں اور خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ملازمین کو 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الاونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت بلوچستان نے آئندہ چند دنوں میں 25 فیصد ڈسپیریٹی ریڈیکشن الاونس اور دیگر اہم مطالبات جو حکومت نے تسلیم کیے ہیں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو گرینڈ الائنس کے ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس بلا کر آئندہ کے لیے سخت سے سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا جس کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا


