بلوچستان ہائیکورٹ کے احکامات پر بسوں اور دیگر گاڑیوں کی ایکسٹرا سرچ لائیٹس اتار دی گئیں

کوئٹہ:بلو چستان ہائیکورٹ کے احکامات پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وئے وپولیس کی جانب سے بسوں،ٹرکوں اور دیگر گاڑیون کی ایکسٹر اسرچ لائیٹس اتاری گئی۔ متعدد گاڑیوں کو چالان اور جرمانے کے گئے سیکٹر کمانڈر قلات محمد یاسر دوتانی کے مطابق قلیل مدت مین اب تک چار ہزارسے زائد گاڑیوں کے خلاف کاروائی کر تے ہو ئے سر چ لاٹس اتاری گئی یہ بات انہوں نے بیٹ 14کوئٹہ میں ایکسٹرا سرچ لاٹس کمپین کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہی سیکٹر کمانڈر قلا ت محمد یا سر دوتانی کاکہنا تھا سرچ لاٹس کی وجہ سے رات کے وقت حادثات پیش آتے ہیں عوام کی جانب سے متعدد بار سرچ لاٹس کے حوالے سے شکایت کی گئی۔ جس کے بعد بلو چستان ہائیکورٹ نے بھی اس بارے احکامات جاری گئے انہوں ں نے بتا یا دو مئی کو لکپاس پر دو ہزار سے زائد ایکسٹر لاٹس تلف کئی گئی ان میں پر یشر ہارن میں شامل تھے اس مہم کے دوران بار بار قانون کی خلاف ورزی پر پانچ سو سے زائد گاڑیوں کو دو تین گھنٹے کے لئے کھڑا کی کیا جا تا ہے تاکہ ان کو باور کرایا جا ئے وہ خلاف ورزی سے بعض آجا ئے۔ پہلے پریشر ہارن اور ایکسٹر لائیٹس تین سو جرمانہ کیا جا تا تھا اب گاڑیوں کو 1300سو روپے جرمانہ کیا جا رہا ہے سیکٹر ر کمانڈر محمد یا سر دوتانی کا کہنا تھا تین مہینے میں صر ف بیٹ کو ٹہ مین موٹر وئے پولیس نے کاروائی کر تے ہو ئے 1600سے زائد گاڑیوں کو چالان130کو نوٹسز اشو کئے گئے اور 890پریشر ہارن 2698ایکسٹر لاٹس کے خلاف کاروائی کی گئی 20ڈرائیوروں کے لائنس منسوخ ایک کے خلاف ایف آئی آردرج کی گئی صرف کو ٹہ بیٹ نے اس مہم کے دوروان ساڑھے نو لاکھ روپے سے زائد چالان کی مد میں قومی خزانے میں جمع کیا گیا جبکہ 60ہزار سے زائد ڈروائیوں موٹر سائیکل سواروں کو قانون پر عمل در آمد سے متعلق بریفنگ دی گئی اس موقع پر سیکٹر کمانڈر قلات محمد یاسر نے پرنٹ اور ایکٹر انک کے میڈیا کے زریعے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایکسٹر ا لاٹس اور پریشرن ہارنز سمیت دیگر حوالے سے موٹر واے پولیس کے ساتھ تعاون کریں ان کا کہنا تھا اس طرح کی کاروائیاں آگے بھی جا ری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں