پنجگور، ہم خیال گروپ کا اجلاس، بہت سے مسائل عوام کیلئے پریشان کن ہیں، شرکاء

پنجگور:پنجگور میں آغا شاہ حسین کی زیر صدارت میں میں ہم خیال گروپ کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بہت سارے لوگوں نے شرکت کرکے اس کی حمایت کی اجلاس میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں کریم جان سعید اللہ حاجی علی محمد شبیر احمد خلیل احمد کو منتخب کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے آغا شاہ حسن نے کہا ہے کہ ہم خیال گروپ کا مقصد بلوچ اور بلوچستان کا بہتر مستقبل کی جدوجہد ایک پرامن معاشرے کی تکمیل ہے بلوچستان کے بہت سے مسائل عوام کیلئے پریشان کن ہیں امن و امان سے لیکر کئی بنیادی ایشوز پر عدم توجہی کی وجہ سے عوام کا جینا اجیرن ہے تبدیلی اس وقت آئے گی جب قوم ایک زمہ دار پلیٹ فارم پر متفق ہوکر اپنا کردار ادا کرے ہم اپنے قوم سے درخواست کرتے ہیں او ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے آنے والے مستقبل کو روشن بنائیں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچ قوم کی بہتر مستقبل کیلئے صوبائی قائدین سے مل کر صلاح مشورے کے ساتھ چلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں