زمینوں پر صوبائی وزیر کی مداخلت کا نوٹس لیا جائے، پرنس موسیٰ جان

قلات(بیورورپورٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر پرنس موسی جان بلوچ سردار نصیر احمد موسیانی ممبر صوبائی اسمبلی میر اختر حسین لانگو اور دیگر کارکنان نے اپنے بیان میں پارٹی رہنما کے خلاف ایک پارٹی کی طرف سے بیان بازی کی مزمت کرتے ہوے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کے رہنما پر بیان بازی ناقابل برداشت ہے ہماری پارٹی کے رہنما اور مکران کے ایک معتبر ہے ان کے خلاف ہرزہ سرائی کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے مزکورہ پارٹی باز رہے وگرنہ ہم بھی زبان رکھتے ہیں اور جواب بھی دے سکتے ہیں بیان بازی در بیان اور جواب در جواب سے معاملات دور تک جا سکتے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ بلوچوں کی جدی پشتی جائیداد ہیں اور وہ قبائل کی ملکیت ہیں ایسے معاملوں کا کور کمانڈر بلوچستان اور وزیر اعلی نوٹس لیں وگرنہ اس قسم کے معاملات کے احوالے سے مسائل مزید گھمبیر ہو سکتے ہیں اور صوبائی وزیر کے بیان اور مداخلت کا نوٹس لیں بی این پی بھی ایسی بیان بازی پر نظر رکھتی ہے کارکنان نے زبان کھولی تو بات مزید بڑھ جاے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں