وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھ رہی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہی سمجھ رہی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر شکوے و شکایات کے انبار لگا دیئے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے خط میں کہا کہ وفاق سندھ کے لوگوں کو سزا دے رہا ہے، اور لگتا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھ رہی، قومی اقتصادی کونسل کے ورکنگ پیپر نے سندھ کےساتھ تعصب ناانصافی کو عیاں کردیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ قومی آمدن میں 70 فیصد دیتا ہے اور اسے بدلے میں یکسر نظر انداز کیا جارہاہے، بطور صوبے کے وزیراعلیٰ سندھ کے حق کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔
Load/Hide Comments


