پی پی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے، شازیہ مری

اسلام آباد :سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے مریم نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کا وجود سوالیہ نشان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو اصولی اور اخلاقی طور پی ڈی ایم کا نام استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں عمران خان کو شکست دی، مریم نواز کی سیاست نے عمران نیازی حکومت کو سہارا دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو مسلم لیگ ن اپنی ذیلی تنظیم تصور کیا، پیپلزپارٹی موجودہ نالائق حکومت کو من مانی کرنے نہیں دیگی۔ انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی میں عمران نیازی اکثریت کھو چکے ہیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو تعاون کی پیشکش کی ہے،امید ہے نیازی حکومت کو گرانے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر ہمارا ساتھ دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں