کوئٹہ نا معلوم افرادنے چیمبر میں گھس کر ایڈووکیٹ عظمت اللہ کاسی کو قتل کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد چیمبر میں گھس کر سینئر وکیل کو خنجر کے وار کر کے قتل کر دیا پولیس کے مطابق سینئر وکیل ملک عظمت اللہ کاسی گزشتہ شب اپنے چیمبر واقعہ ڈبل روڈ میں کیس کی تیاری کر رہے تھے کہ اسی دوران نامعلوم افراد چیمبر میں گھسے اور ان پر خنجر کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زخمی وکیل کو فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچائی واقعہ کی اطاع پر وکلا کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں