کم وقت میں باپ نے بڑی مقبولیت حاصل کر لی ہے، عبدالروف رند کی جام کما ل سے ملاقات

تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی سے بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن کے آرگنائزرمیرعبدالرؤف رند نے الگ الگ ملاقات کی،ملاقاتوں کے دوران میرعبدالرؤف رند نے مکران ڈویژن میں پارٹی کے حوالے سے دونوں قائدین کو تفصیلی آگاہی فراہم کی جس میں پارٹی امور، ورکروں کے مسائل، پارٹی کے اندر درپیش مسائل سمیت دیگر اہم مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، میرعبدالرؤف رند نے ضلع کیچ میں منعقد ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے دونوں قائدین کو اعتماد میں لیا اور پارٹی کے اندر درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہی فراہم کی جبکہ مکران میں پارٹی کی مزید فعالیت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا،مکران ڈویژن میں پارٹی کے ضلعی ڈھانچے اور مختلف ونگز کے حوالے سے بھی بات چیت کی،اس موقع پر میرعبدالرؤف رند نے کہا کہ جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں پارٹی کے تمام رہنما و کارکنان متحد ہیں، پارٹی نے کم وقت میں عوام میں بڑی مقبولیت حاصل کی ہے، مکران ڈویژن میں پارٹی کو مزید فعال اور منظم کرنے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے جائیں گے،صدر بلوچستان عوامی پارٹی جام کمال خان عالیانی اور چیف آرگنائزر جان محمد خان جمالی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی گئی، میر عبدالرؤف رند نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کومزید مضبوط بنانے کیلئے تنظیم سازی اہمیت کاحامل ہے اس سلسلے میں صوبے کے مختلف علاقوں کی طرح کیچ میں بھی جلد انٹراپارٹی الیکشن کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں