کوئٹہ چمن قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند

چمن:پاک افغان کوئٹہ چمن قومی شاہراہ چمن درہ کوژک کے مقام پرتیسرے روز بھی مشتعل مظاہرین کی جانب سے مطالبات کے حق میں ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند رہا جس کی وجہ سے نہ صرف خواتین اور بچوں کوشدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑبلکہ مریض بھی شدیدذہنی کوفت میں مبتلا رہیں،گلستان کے علاقے میں 22 گاڑیوں قبضے میں لینے کے خلاف تاجروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ مکمل طور پر بند کر رکھا شاہراہ پر قسم ٹریفک،تجارت معطل رہی گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے 22 گاڑیاں،اور ڈرائیوروں کو حراست میں لیا۔ مظاہرین گاڑیوں میں سامان کسٹم کیحوالے کرنے کے بجائے مسروقہ سامان کو بھی جلادیا۔واقعہ کے خلاف گاڑی مالکان تاجر مشتعل ہوگئے کوئٹہ چمن شاہراہ بطور احتجاج بند کردیا۔شاہراہ کی بندش سے افغان ٹرانزیٹ ٹریڈ،امپورٹ ایکسپورٹ،ہر قسم تجارت معطل ہوگئیں۔ احتجاج سے سینکڑوں مسافر درہ کوژک پر پھنس گئے جبکہ مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مشتعل افراد وہی موقف رہا کہ گاڑیاں پار کرانے کیلئے اہلکاروں کو بھاری رقم بطور ایڈوانس دیئے ایک چیک پوسٹوں سے کلیر کر کے اگلے چیک پوسٹوں پر ایف سی اہلکاروں نے گاڑیوں کو قبضے میں لینا شروع کیا سامان کسٹم حوالے کرنے کے بجائے جلایا گیا دیا جو ہمارے ساتھ نا انصافی ہے شاہراہ تب تک بند رہیگا۔ جب تک ہمارے سامان گاڑیاں واپس نہیں کی جاتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں