تربت، تاجران اور کاروباری شخصیات کی اہم بیٹھک، چیمبر آف کامرس کے قیام کا فیصلہ
تربت(نمائندہ انتخاب) تربت،تاجران وکاروباری شخصیات کی اہم بیٹھک، کیچ چیمبرآف کامرس کے قیام کافیصلہ، 13رکنی کمیٹی تشکیل، بدھ کے روز حاجی فداحسین دشتی ہاؤس تربت میں انجمن تاجران تربت ودیگر کاروباری شخصیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی فداحسین دشتی نے کی جبکہ انجمن تاجران تربت کے صدر حاجی کریم بخش کی قیادت میں انجمن تاجران کے عہدیداراں وممبران بھی شریک رہے جن میں حاجی فداشیرجوسکی، غلام اعظم دشتی، نثار آدم جوسکی، جمیل احمدبلوچ، اعجاز علی محمدجوسکی، اسحاق روشن دشتی ودیگر شامل تھے،اجلاس میں درج ذیل ایجنڈے زیربحث رہے، اجلاس میں چیمبر آف کامرس کی ضرورت پر زوردیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ ضلع کیچ میں چیمبر آف کامرس کا قیام عمل میں لایاجائے، اجلاس میں چیمبر آف کامرس کانام کیچ چیمبرآف کامرس رکھنے پر اتفاق کیاگیا، اجلاس میں سمال انڈسٹریز کے قیام کیلئے چیمبرآف کامرس کے قیام کو ضروری قرار دیاگیا، بارڈربزنس کے فروغ کیلئے چیمبرآف کامرس کے قیام کو انتہائی اہم قراردیاگیا، چھوٹے پیمانے پر بزنس کرنے والوں کومزید اوپر لانے اورترقی دینے کیلئے چیمبر آف کامرس اپنا کردار اداکرے گا، علاقائی زرعی پیداوار کو بڑھانے اورانہیں نیشنل اور انٹرنیشنل مارکیٹ تک پہنچانے کیلئے فورم فراہم کرنا، مزید طے پایاکہ ایک عبوری کمیٹی تشکیل دی جائے اورکمیٹی کے ممبران کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ چیمبرآف کامرس کے قیام کیلئے علاقائی تاجربرادری سے رابطہ کرے اورممبرسازی کومکمل کرے، عبوری کمیٹی کے ممبران میں حاجی فداحسین دشتی، حاجی کریم بخش، حاجی فداشیرجوسکی، غلام اعظم دشتی، نثار آدم جوسکی، جمیل احمد، اسحاق روشن دشتی، میرامدادرند، مقبول عالم، التاز سخی، عومر ہوت، اکبر ولی شامل ہیں۔


