اہم ایشوز کو پس پشت ڈالتے ہوئے زاتی مفادات کو اولیت دینے والوں کا محاسبہ کرنا ہوگا، عوامی نیشنل پارٹی
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کے موقع پر قومی شاہراہوں کو بند کرنے عوام کو تکلیف ومصائب میں مبتلا کرنے پر تعجب وحیرت کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ماضی میں سیاہ وسفید کا مالک رہنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام الناس کے فلاح وبہبود کے بجائے ذاتی گروہی مفادات کے تحفظ کو مقصد بنایااور ایک دوسرے کو ترقی دشمنی کا طعنے دیتے رہے، ماضی کی حکومتوں کاحصہ داری صرف اور صرف چند روپیوں کی خاطر کی گئی صوبے کے اہم ایشوز کو پس پشت ڈالتے ہوئے ذاتی مفادات کو اولیت دینے والوں کا محاسبہ کرناہوگا افسوس کا مقام ہے کہ پشتون اور بلوچ عوام کے سلگتے مسائل کے حل کے نام پر ووٹ لینے والے آج اپنی کمیشن وکرپشن کو ہر صورت پی ایس ڈی پی کا حصہ بنانے پر تلے ہوئے ہیں اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے وہ لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے پر مجبور کررہے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عجیب بات ہے کہ مذہب لیواوں نام نہادقوم پرستوں کی جانب سے بجٹ کے موقع پر قومی شاہراہوں کوبندکیا جارہا ہے ماضی میں دونوں جماعتیں حکومتوں کاحصہ رہے ہیں اس دوران بہت سارے قومی اہم ایشوز پر خاموشی اختیار کی گئی ماضی میں وزارتیں گورنر شپ کی حصول کو مقصد بنانے والے صرف اور صرف ذاتی مفادات کو اولیت دے رہے ہیں جس سے اب خود ان جماعتوں کے کارکنان بھی اچھی طرح واقف اور آگاہ ہوچکے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ پرامن اور جمہوری احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے جس سے کسی کو انکار نہیں مگر ایسے معاملات جو پارلیمان کی سطح پر طے سکتے ہوں ان کے لئے پارلیمان کی بجائے سڑک پر آکر ایک ایسا احتجاج کرنا جس سے عوام کی مشکلات او رپریشانیوں مزید اضافہ ہو عجیب اور حیرت انگیز ہے اس طرح کے اقدامات سے اپوزیشن کے معزز اور فاضل اراکین اسمبلی سے متعلق عوام میں کوئی اچھا تاثر نہیں جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بجٹ کسی بھی حکومت کے سال بھر کی آمدن اور اخراجات کا مجموعی میزانیہ ہوتا ہے جس میں ترقیاتی اور غیر ترقیاتی دونوں طرح کے اخراجات شامل ہوتے ہیں افسوس کامقام ہے کہ جن لوگوں نے اپنے ادوار میں صوبے کی تعمیر و ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی آج وہ ترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ان عناصر کے سیاسی ایجنڈے سے ہمیں کوئی سروکار نہیں مگر ہم عوام کو ضرور یہ کہیں گے کہ وہ ان عناصر کا محاسبہ کریں عوام ان عناصر سے ہر فورم پر یہ سوال پوچھیں اور حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کریں کہ بہت سارے قومی اور عوامی ایشوز پر خیر خیریت کی بانسری بجانے والے آج کیوں چیخ رہے ہیں وہ پشتون اور بلوچ اضلاع کی ترقی کے خلاف کیوں احتجاج کررہے ہیں اور اس احتجاج کے پیچھے ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے۔


