عثمان کاکڑ کو علاج کیلئے ایئرایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کر دیا گیا

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو علاج کے لئے ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ڈاکٹروں اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان طویل مشاورت کے بعد عثمان خان کاکڑ کو ائیرایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کردیا گیا، واضح رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کرتے ہوئے عثمان خان کاکڑ کی صحت یابی دریافت کی تھی اور عثمان خان کاکڑ کی سندھ میں علاج کرانے کی پیش کش کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں