ایم کیو ایم اپنی سیاست کو بچانے کیلئے عوام میں تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی:سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے پیپلزپارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہے گی ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے۔وہ ہفتے کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کررہے تھے بیرسٹرمرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کوروناکیسزمیں کمی ہوئی ہے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے 28جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی لوگ ایس اوپیزکاخیال رکھیں اسکولزبھی کھل رہے ہیں پرائمری اسکولزبھی کھل رہے ہیں شہریوں کے تعاون اورمدد کے بغیرکیسزمیں کمی ممکن نہیں تھی شہری خود کوویکسینیٹ کروائیں تاکہ اس وبا سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائیٹ کے صنعتی ورکرزسے وعدہ کیاتھا اس کی تکمیل ہورہی ہے آج کراچی سائیٹ زون میں نئی بنی 15 سڑکوں کاافتتاح ہونے جارہا ہے ماڑی پورروڈ کومکمل کردیاگیاہے کراچی شہرکے لئے نئے مالی سال میں نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں نئے سال میں شہری نئی سڑکیں انڈرپاسزاورفلائی اوورزبنتے دیکھیں گے سندھ حکومت اپنے فنڈزکواستعمال کرتے ہوئے یہ کام کررہی ہے وفاقی حکومت نے کسی نعرے اوروعدے کو وفانہیں کیا ملیرلنک روڈ اورملیرایکسپریس وے اس کے علاوہ ہے وعدے تو وفاقی حکومت نے بھی کیے وفاقی حکومت سے سوال کریں کہ انہوں نے کون سااعلان یا وعدہ پورا کیا وزیراعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے موجود ہے پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کے مفاد میں کام کررہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت قومی اسمبلی میں احتجاج کرے پی ٹی آئی دور میں حکومتی ارکان بجٹ سیشن میں ہنگامہ کررہے تھے بلاول بھٹو نے غربت افلاس بیروزگاری اور مہنگائی پر بات کی کارکردگی بتانے کے بجائے حکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے پی ٹی آئی نے بیڑہ غرق کیا ہے پارلیمان کی بے توقیری کرکے کیا پیغام دیاجارہاہے گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کراچی نے طاقت انہوں نے شہر کو نظر انداز کیا جب ان کے پاس سب اختیارات تھے تو کراچی کے لئے کیاکیا؟ کراچی کی مردم شماری کم دکھانے پر ایم کیوایم کیوں خاموش رہی کیا حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی ہے؟ ایم کیوایم اب اپنے نعروں سے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کررہی ہے ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھارہی ہے، ہم نے تفریق اور منفی سیاست کا خاتمہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں