پارلیمانی سیکٹری بشری رند پر حملہ کر کے اپوزیشن نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں،ضیااللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اپوزیشن اراکین نے غیر اخلاقی، غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی رویے کا مظاہرہ کیا۔اسمبلی کا تقدس برقرار رکھنا مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکٹری بشری رند پر حملہ کر کے اپوزیشن نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ بہترین بجٹ پیش کرنے پر اپوزیشن بوکھلا کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔اپوزیشن وزیر اعلی جام کمال خان کی سیاست اور عوامی مقبولیت کا مقابلہ کرنے کی تاب نہیں رکھتی۔اپوزیشن بہترین بجٹ پیش کئے جانے پر حیران اور پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پر اپوزیشن ارکان کا حملہ اسمبلی تاریخ کا افسوسناک باب بن چکا ہے۔ خواتین کی عزت و احترام سب پر لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں