ارباب اختیار نے گزشتہ دنوں فاشٹ حکومت کی مثال قائم کی، بی این پی

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ارباب اختیار نے گزشتہ دنوں فاشسٹ حکومت کی مثال قائم کی اور اپنی اسمبلی کے ممبران پر بکتر بند گاڑی سے حملہ کر کے مجرمانہ کردار کے مرتکب بنے۔ان کے حقیقی چہرے بلوچستان اور ملک کے تمام مکتبہ فکر کے سامنے عیاں ہوگئے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے وحشیانہ سوچ کے حامل شخص کو اخلاقی طور پر حکمرانی کا جواز نہیں ہے، کیوں کہ انکی وجہ سے پورے ملک میں بلوچستان کی سیاست میں فاشزم کا عنصر نمایاں دکھائی دیا اور ملک کے عوام یہ جان چکے ہیں کہ انسانی جان اور انسانیت کی انکے سامنے انکی کوئی قدر نہیں ہے، صرف اقتدار میں اندھے اور بھرے ہو چکے ہیں اور انکو سردار اختر جان مینگل اور متحدہ اپوزیشن فوبیا ہو چکا ہے۔ عوام اب جان چکے ہیں کہ بی این پی اور متحدہ اپوزیشن بلوچستان عوام کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں