بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے، نورمحمد دمڑ

کوئٹہ: صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ضلع سبی کے علاقہ سانگان میں ایف سی کی پٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والے پانچ ایف سی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے ریاست پوری طاقت سے دہشت گردوں کاکچلنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہیں ایف سی بلوچستان نے ملکی سلامتی اور حفاظت کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں اور دے رہے ہیں دہشتگرد اپنے مزموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہونگے،دہشتگرد صوبے کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہی،ملک دشمن عناصر کو صوبے کی امن کو تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،بہادرجوانوں کی شہادت پر افسوس ہواصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے صوبائی وزیر نے شہدا کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور دیگر اقوام کے مشران اور مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے ملکر گزشتہ روززیارت میں دواقوام کے درمیان جو تصادم ہوا تھا جس میں جانی ومالی نقصان ہوا تھاصوبائی وزیر نے دونوں اقوام کے معتبرین،بزرگوں، وعلماء سے ملاقات کرکے دونوں قبائل کو پرامن رہنے اور مزید خون خرابے کرنے سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دونوں اقوام کے معتبرین پر زور دیا کہ وہ زیارت جیسے پر امن علاقے کی امن کی فیضا کو برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے قبائلی مشران ملک محمد غوث پانیزئی،ملک آمین پانیزئی،ملک آیاز دمڑ۔سردار ہدایت اللہ ترین، سردار اکبر ترین،حاجی رفو آقا پیچی، ماسٹر اسلم تارن، حاجی دینو آقا، محمد نعیم پانیزئی اور دیگر قبائلی معتبرین کے ایک بہت بڑے قبائلی مشران کے جرگے کے ہمراہ ایک بار پھرزیارت کے دونوں قوموں کے پاس میڑ معرکہ لیکر دونوں اقوام سے تنازعات کو جنگ کے بجائے قبائلی رسم و رواج کے مطابق حل کرے کیونکہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور دواقوام کے معتبرین پر زور دیا کہ وہ اس قبائلی جرگے کی جانب سے لائے گئے میڑ معرکہ کی اپیل پر عمل کرے اس دوران دونوں قبائل کے مشران نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی سربراہی میں قبائلی مشران پر مشتمل قبائلی جرگے کو یقین دلایا کہ وہ مزید 15 روز کے لئے کسی قسم کا کوئی حرکت جنگ نہیں کرینگے اور15 دن مزید جنگ بندی رہے گا اس سے قبل بھی صوبائی وزیر اور انہی قبائلی معتبرین کی اپیل پر دونوں اقوام نے دس روز جنگ بندی کا اعلان کیا تھا دس دن کی جنگ بندی کا وقت پورا ہونے پر دوبارہ صوبائی وزیر اور دیگر قبائلی معتبرین نے دونوں اقوام کے معتبرین سے ملاقات کرکے مزید وقت مانگا جس پر دونوں اقوام نے مزید 15دن کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا جس پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ اور دیگر نے دونوں اقوام کے معتبرین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں