ُْٓبلوچستان اسمبلی اجلاس،اپوزیشن اراکین کا مطالبہ ہے کہ انہیں گرفتار کیا جائے یا ایف آئی آر واپس لی جائے، ضیاء لانگو

بلوچستا ن اسمبلی اجلاس سے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اسپیکر کواپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت پر کہا کہ 18جون کو بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پر جو واقعہ پیش آیا اس کے بعد پولیس کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی گئی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کی گئی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی لیکن اگلے روز اپوزیشن ارکان ازخود جا کر تھانے میں بیٹھ گئے۔ جن سے دو بار مذاکرات ہوئے بحیثیت وزیر داخلہ میں اور دیگر وزراء و ارکان اسمبلی اپوزیشن اراکین کے پاس گئے ان کا مطالبہ تھا کہ یا تو انہیں گرفتار کیا جائے یا ایف آئی آر واپس لی جائے جس کے بعد مزید کوئی پیشرفت نہیں ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں