اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن اراکین کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے حوالے سے رولنگ دے دی
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے اپوزیشن اراکین کیخلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے حوالے سے رولنگ دے دی ہے، امید ہے ا پوزیشن اراکین کل کے جلاس میں شریک ہوں گے،،وزیراعلی بلوچستان سے جو اختلافات تھے وہ ختم ہوگئے ہیں یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اسپیکرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اٹھارہ جو ن کو اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی رول نہیں تھا،،،،اپوزیشن کو بھی یہ بات سمجھنا چاہیے کہ پاکستان میں کہیں بھی اپوزیشن اراکین کو بجٹ نہیں ملتا ہے،انہوں نے کہا کہ اٹھارہ جون کو جب حکومتی اراکین اسمبلی میں اگئے تو میں نے اجلاس شروع کرادیا،،،،اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ آئندہ ہر اسمبلی اجلاس سیقبل ایک مشاورتی اجلاس ہوگا، ہماری کوشش ہوگی آئندہ اسمبلی میں 18جون جیسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے،عبدالقدوس بزنجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعلی بلوچستان سے جو اختلافات تھے وہ اب ختم ہوگئے،اب اس پر بات کی ضرورت نہیں ہے،،عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ 18جون کو جوکچھ وزیراعلی کے ساتھ ہوا وہ افسوسناک تھا،،اللہ تعالی نے جام کمال کو عزت دی ہیتو ہمیں بھی عزت دینی چاہئے،،،،،


