کراچی کے علاقے قائد آباد میں شوہر نے بیوی اور ساس کو قتل کردیا

کراچی: قائد آباد شیر پاؤ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق اسحاق نامی شخص نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں