آئس لینڈ میں تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
ریک جاویک:آئس لینڈ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد تمام پابندیاں ختم کر دیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت کا کہنا تھاکہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔آئس لینڈکے وزیرِ صحت کا مزید کہنا تھا کہ آئس لینڈ کے 87 فیصد عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اس معاشرے کو بحال کر رہے ہیں جس میں ہم رہنے کے عادی ہیں۔
Load/Hide Comments


