افغانستان، فضائی حملے میں 8 عسکریت پسند ہلاک،6زخمی
فیض آباد:افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں کے ضلع وردوج میں طالبان کی ایک تنظیم کے اڈے پر جنگی طیاروں کی بمباری کے بعد 8 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ یہ بات صوبائی کونسل کے ایک رکن عبداللہ ناجی نذری نے ہفتہ کو بتائی۔عہدیدار نے کہا کہ حملے میں کسی بھی سیکورٹی اہلکار یا عام شہری کو چوٹ نہیں آئی۔سیکورٹی حکام نے تا حال اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم مزاحمتی ضلع کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے تیرگران اور اس کے آس پاس کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔طالبان کے مطلوب ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فضائی حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ میں ایک مسجد تباہ ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments