دالبندین، کیسکو آپریشن جاری، درجنوں سرکاری و غیر سرکاری کنکشن کاٹ دیئے گئے
چاغی:دالبندین میں کیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری درجنوں سرکاری وغیر سرکاری نادہندگان کے کنکشن کاٹ دیئے گئے تفصیلات کے مطابق دالبندین سمیت ضلع بھر میں ایکسین کفایت اللہ شاہ، ایس ڈی او امیر حمزہ کی ہدایت پر ریکوری انچارج میر شاہ نواز رئیسانی کی سربرائی میں کیسکو ٹیم کے لائن سپرنٹنڈنٹ علی آحمد ریکی، آغا برکت شاہ، علی آحمد سنجرانی، نورآحمد ماندائی، زائد امام، ذوالفقار، شاہ ولی، بشیر آحمد، بلال احمد،عبد الباسط شامل ہے گزشتہ ایک ہفتے سے دالبندین،تفتان،یک مچ، ماشکیل،چاگئے،نوکنڈی میں بجلی نادہندگان کخلاف آپریشن کررہے ہیں اب تک درجنوں سرکاری غیر سرکاری کنکشن کاٹ دیئے ہیں اس موقع پر ریکوری انچارج میر شاہ نواز رئیسانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا بجلی کی نادہندگان کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے کسی بھی نادہندہ کو نہیں بخشا جائے گا اب تک مختلف سرکاری گھروں اور دفاترز کے کنکشن بھی کاٹ دیئے ہیں اور گھریلو صارفین جو نادہندہ ہے انکے بھی بجلی کاٹ دیئے ہیں بجلی صارفین فوری طور پر اپنا بل بر وقت جمع کریں انکا کہنا تھا ضلع بھر میں کیسکو عملہ نادہندگان کخلاف سرگرم ہے انکا اس شدید گرمی میں صارفین کو ٹائم کے مطابق بجلی دی جارہی ہے اور عوام استعفادہ حاصل کررہے ہیں اور بل بھی اپنا بھر وقت جمع کرے کسی بھی نادہندہ کا بجلی کنکنشن اس وقت تک بحال نہیں ہوگی جب تک اس نے بل جمع نہیں کیا ہے انکا مزید کہنا تھا شدید گرمی میں کیسکو ٹیم دن بھر شہر اور کلیوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کررہی ہے جب تک تمام نادہندگان کے خلاف آپریشن مکمل نہیں ہوگا یہ عمل جاری رہیگا انکا مزید کہنا تھا صارفین سے گزارش ہے ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کرے اور غیر قانونی کنکنشن لگانے سے بھی گریز کریں اور وقت مطابق اپنی بل کو جمع کریں بصورت دیگر بجلی بحال نہیں ہوگا بعض نادہندگان کے میٹر بھی نکال دیئے ہیں بل کی ادائیگی کے بعد میٹر لگا دیئے جائینگے بصورت دیگر بجلی منقطع رہے گی۔


